سورة الصف - آیت 12
يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہ تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے تلے نہریں بہ رہی ہیں اور ہمیشہ رہنے والے باغوں میں پاکیزہ گھر عطا کرے گا۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور یہی راہ نجات تمہارے ایسا کرنے پر اللہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور دنیا کی عزت کے علاوہ آخرت میں تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے درختوں کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور اس کے علاوہ ہمیشہ رہنے کے باغوں میں عمدہ عمدہ محلات نفیسہ دے گا حقیقت یہ ہے کہ یہی بڑا باعزت پاس ہے جو ان نعمتوں کو پائے گا وہی اللہ کے پاس پاس سمجھا جائے گا۔