سورة الصف - آیت 9
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہی تو ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا تاکہ اسے سب دینوں [١١] پر غالب کر دے اگرچہ مشرکوں [١٢] کو کتنا ہی ناگوار ہو۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
وہی اللہ ہے جس نے اپنا رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھیجا تاکہ اس کی تعلیم کو سب دینوں کی تعلیم پر غالب کرے بت پرستی‘ عیسیٰ پرستی‘ آتش پرستی‘ ستارہ پرستی وغیرہ ہر قسم کی شرکیہ کفریہ رسومات مغلوب ہوں چاہے مشرک لوگ اسلام اور توحید کی اشاعت کو برا جانیں ایسا ہی ہو کر رہے گا