سورة الممتحنة - آیت 6

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيهِمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ ۚ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

انہیں لوگوں میں تمہارے لئے ایک اچھا نمونہ [١٣] ہے جو اللہ اور آخرت کے دن کی امید رکھتا ہو اور جو کوئی سرتابی [١٤] کرے تو بلاشبہ اللہ بے نیاز اور اپنی ذات [١٥] میں محمود ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اے مسلمانو ! یہ ابراہیمی لوگ تمہارے لئے عمدہ نمونہ ہیں تم میں سے خاص کر ان لوگوں کے لئے جو اللہ سے ملنے کی اور آخرت کی بہتری کی خواہش رکھتے ہیں۔ یہ جماعت بہت اچھا نمونہ ہے پھر جو کوئی ان کی روش سے منہ پھیرے گا کسی کا کچھ نہیں پگاڑے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات اور افعال میں بے نیاز اور بڑی تعریفات سے موصوف ہے۔