سورة الممتحنة - آیت 5

رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اے ہمارے پروردگار! ہمیں کافروں (کے مظالم) کا تختہ مشق [١٢] نہ بنانا۔ اور اے ہمارے رب! ہمیں معاف فرما دے۔ بیشک تو ہی زبردست ہے، حکمت والا ہے''

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس ہماری یکیہتک کیو جہ سے ہمارے دشمن ہم پر حملے کرتے ہیں پس تو ہم کو کافروں کے لئے عذاب کا ذریعہ نہ بنا کہ وہ ہمیں تکلیف پہنچائیں تو اور تیری گرفت میں آئیں نتیجہ برا بے شک ان کے حق میں ہوگا مگر تکلیف میں تو ہم بھی شریک ہوں گے پس اے ہمارے پروردگار ! تو ہمارے حال پر رحم فرما اور ہم کو ہماری خطائیں بخش دے بے شک تو ہی بڑاغالب بڑی حکمت والا ہے