سورة الممتحنة - آیت 3

لَن تَنفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ ۚ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناطے کچھ فائدہ دیں گے اور نہ تمہاری اولاد۔ وہ تمہارے درمیان [٧] جدائی ڈال دے گا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب دیکھتا ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

سو اگر تم اس دوسری وجہ سے اسلام چھوڑ گئے تو یاد رکھو تمہارے رشتے اور تمہاری اولاد تم کو قیامت کے روز اللہ کے ہاں کچھ کام نہ دیں گے وہی اللہ تم میں سچا فیصلہ کرے گا اور اللہ تمہارے اعمال کو دیکھ رہا ہے