سورة المجادلة - آیت 16

اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے جس کی آڑ میں وہ (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے [٢٠] روکتے ہیں۔ لہٰذا ان کے لئے رسوا کن عذاب ہوگا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ان لوگوں نے اپنی قسموں کو مسلمانوں کی طعن وتشنیع سے بچنے کے لئے ڈھال بنا رکھا ہے اور ان قسموں کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں۔ پس ان کے لئے اللہ کے ہاں ذلیل کرنے والا عذاب مقرر ہے۔