الَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنكُم مِّن نِّسَائِهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَاتِهِمْ ۖ إِنْ أُمَّهَاتُهُمْ إِلَّا اللَّائِي وَلَدْنَهُمْ ۚ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنكَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ
تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں، وہ ان کی (فی الواقع) مائیں نہیں [٢] بن جاتیں، ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے انہیں جنا تھا اور جو کچھ وہ کہتے ہیں وہ ایک ناپسندیدہ اور جھوٹی بات ہے۔ اور اللہ یقینا معاف کرنے والا بخشنے والا ہے
پس اب قانون سنو ! جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں یعنی ان کو ماں کی پیٹھ کی طرح کہتے ہیں حقیقت میں وہ ان کی مائیں نہیں۔ حقیقیت تو یہ ہے کہ ان کی مائیں وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے۔ اور اس میں تو شک نہیں کہ ان بیویوں نے ان کو نہیں جنا اس لئے ان کا ایسا کہناغلط ہے اور وہ بہت مکروہ لفظ بلکہ جھوٹ کہتے ہیں۔ اور اللہ بڑا معاف کرنے والا بخشنے والا ہے۔