سورة الحديد - آیت 6
يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ ۚ وَهُوَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور وہ دلوں کے راز تک جانتا ہے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
رات دن کی کمی بیشی بھی اسی کے حکم سے ہوتی ہے وہی رات کو دن میں داخل کردیتا ہے یعنی رات کم ہوجاتی ہے جیسے موسم سرما میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے یعنی دن چھوٹا ہوجاتا ہے جیسے موسم گرما میں اور وہ ہر چیز کو بلکہ سینوں کے بھیدوں کو بھی جانتا ہے