سورة الواقعة - آیت 37

عُرُبًا أَتْرَابًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جو اپنے شوہروں [٢٠] سے محبت کرنے والی اور ان کے ہم عمر [٢١] ہوں گی

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

(37۔38) خاوندوں کی نگاہ میں محبوبہ اور ان دائیں ہاتھ والوں کی ہم عمر بنایا ہے۔ غرض ایک پسندیدہ عورت میں جس جس قسم کی خوبی ہونی چاہیے وہ ان میں ہوگی اس لئے خاوند ان سے مسرور اور وہ خاوندوں سے محظوظ ہوں گی پس بڑے مزے کی زندگی ان کو نصیب ہوگی جو دنیا میں کسی راجہ‘ نواب کو تو کیا بڑے سے بڑے کسی بادشاہ کو بھی میسر نہ ہو