سورة الواقعة - آیت 35
إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاءً
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہم ان کی بیویوں (حوروں) کو عجیب انداز سے از سر نو پیدا کریں گے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
بستروں کے ذکر سے تمہارا ذہن ایک ضروری چیز کی طرف منتقل ہوا ہوگا۔ یعنی ازواج کیونکہ بستر بغیر زوج اور زوجہ کے آرام دہ نہیں ہوتا۔ پس سنو ! ان کے لئے ازواج بھی وہاں ہوں گی کیونکہ ہم نے وہاں کی ان ازواج عورتوں کو پیدا کیا ہے