سورة الواقعة - آیت 17

يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ہمیشہ نوجوان رہنے والے خدمتگار لڑکے ان کے پاس پھرتے رہینگے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

(17۔18) ان کی نسل کے خرد سال مرے ہوئے بہشت میں ہمیشہ رہنے والے بچے ان جنتیوں کے پاس شیشے کے گلاس اور بلوری لٹیاں اور اییل شراب کے پیالے لے کر اردگرد پھریں گے (یہ بچے وہ ہوں گے جو اہل جنت کی اولاد شیرخواری کی حالت میں دنیا میں مری ہوگی۔ کیونکہ اس جگہ ولدان کا لفظ آیا ہے اور سورۃ طور میں غلمان لھم کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ” ان کے بچے“ یہ سب بچے اہل جنت کے بہلاوے کو ہوں گے۔ منہ )