سورة الواقعة - آیت 13

ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پہلوں میں سے بہت ہوں گے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

چونکہ یہ بڑے رتبے کے لوگ ہوں گے اس لئے ان کی تعداد بہ نسبت دوسروں کے کم ہوگی تم سے پہلے بھلے لوگوں میں یعنی انبیاء اولیا سابقین میں سے ایک خاصی تعداد کی جماعت ایسے سابقین لوگوں کی ہوگی