سورة الرحمن - آیت 74
لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
انہیں اس سے پہلے کسی انسان [٤٥] یا جن نے چھوا تک نہ ہوگا
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
وہ مہ جبین حوریں چونکہ پیدائشی باکرہ ہوں گی اس لئے بالکل صحیح سمجھو کہ بعد پیدائش ان بہشتی مردوں سے پہلے ان کو نہ کسی انسان نے بطور ملاپ کے چھوا ہوگا۔ نہ کسی جن نے بلکہ بالکل جوان غیر مدخولہ ہوں گی