سورة الرحمن - آیت 70

فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ان دونوں میں خوب سیرت [٤٣] اور خوبصورت عورتیں ہوں گی

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

دیکھو ان بہشتوں میں بہشتی لوگ تنہائی میں نہیں رہیں گے کہ تجرد کی وحشت سے پریشان ہوں بلکہ ان بہشتوں میں ان کے لئے نیک خوبصورت عورتیں ہوں گی جن سے وہ حسب ضرورت مانوس رہیں گے اور ہر طرح کے جائز عیش کریں گے