سورة الرحمن - آیت 68

فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ان دونوں میں پھل [٤٢]، کھجوریں اور انار ہوں گے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

سنو ! ان دونوں باغوں میں ہر قسم کے پھل خاص کر کھجوریں اور ہر قسم کے انار ہوں گے جو بہشتیوں کے لئے وقف ہوں گے