سورة الرحمن - آیت 41
يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالْأَقْدَامِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
مجرم اپنے چہرے کے نشانوں [٢٩] سے پہچان لئے جائیں گے تو ان کی پیشانی کے بالوں اور قدموں کو پکڑ لیا جائے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور سنو ! اس روز مجرم لوگ اپنے چہروں کے نشانوں سے پہچانے جائیں گے اور پیشانی اور قدموں سے پکڑے جائیں گے