سورة الرحمن - آیت 39
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْأَلُ عَن ذَنبِهِ إِنسٌ وَلَا جَانٌّ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس دن کسی انسان یا جن سے اس کے گناہ کی بابت [٢٨] نہ پوچھا جائے گا (کہ آیا اس نے یہ گناہ کیا تھا یا نہیں؟)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس اس روز انسانوں اور جنوں کو ان کے گناہوں سے سوال نہ ہوگا کہ تم نے کوئی گناہ کیا یا نہیں بلکہ ان کے کام ان کے چہروں سے خود بخود نمایاں ہوں گے۔ دیکھو یہ اطلاع بھی تم کو ہدایت کرنے میں کہاں تک کیسی مفید ہے