سورة الرحمن - آیت 35

يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

تم پر آگ کے شعلے اور سخت گرم دھواں [٢٤] چھوڑ دیا جائے گا، پھر تم اپنا بچاؤ نہ کرسکو گے [٢٥]

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

دیکھو ایک بڑی اہم بات پر ہم تمہیں اطلاع دیتے ہیں جس میں سراسر تمہارا فائدہ ہے۔ سنو ! قیامت کے روز تم دونوں پر یعنی جو تم میں سے مستوجب ہوگا اس پر آگ کے شعلے اور دھواں پھینکے جائیں گے پھر تم دونوں باوجود کثرت افراد کے ایک دوسرے کی مدد نہ کرو گے۔ پھر بتائو اتنے بڑے اہم کام کی تم کو اطلاع دی گئی ہے۔