سورة الرحمن - آیت 8

أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تاکہ تم تولنے میں زیادتی نہ کرو۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور لوگوں کو حکم دیا کہ اس قانون کے مطابق انصاف کیا کرو وہ قانون یہ ہے۔ {اِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا وَلَوْ کَانَ ذَا قُرْبٰی} جب بولو انصاف سے بولو۔ چاہے کوئی فریق تمہارے زیادہ قریب ہے۔ اللہ کی ذات اور صفت کے متعلق تو خاص کر انصاف کیا کرو۔ کوئی بات یا کوئی عقیدہ غلط منہ سے نہ نکالو نہ دل میں جمائو ورنہ گرفت میں آجائو گے۔ اس لئے انصاف کا قانون بنایا اور تم کو حکم دیتا ہے کہ تم لوگ اے نوع انسان انصاف کرنے میں بے اعتدالی نہ کرو۔