سورة الرحمن - آیت 5

الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

سورج اور چاند ایک مقررہ حساب سے چل [٤] رہے ہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ سب اس کی قدرت کے آثار ہیں اسی طرح سورج اور چاند اس کے مقرر کردہ حساب سے چلتے ہیں۔ دراصل یہ بھی اسی کے ماتحت ہیں جو لوگ چاند سورج کو بڑی جسامت اور بڑی تاثیر والا جان کر انہیں معبود بناتے ہیں ان کی غلطی سے ان کو سمجھنا چاہیے کہ یہ تو اللہ کی مخلوق ہیں پھر معبود کیسے