سورة الرحمن - آیت 2
عَلَّمَ الْقُرْآنَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(جس نے) یہ قرآن سکھایا [١]
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ان سامان عیش کے ساتھ ہی اس کی رحمت نے تقاضا کیا کہ ان کی ہدایت کے لئے بھی اسباب مہیا کئے جائیں چنانچہ اسی رحمن نے ان بے خبروں کو اپنی طرف سے نازل کیا ہوا قرآن پڑھایا ہے۔ قرآن کا نازل کرنا اور پڑھانا یہ سب اس کی رحمت کا تقاضا ہے۔