سورة القمر - آیت 55

فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

قادر مطلق بادشاہ کے پاس عزت [٣٨] کے مقام میں (ہوں گے)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

دنیا کے اصل مالک قادر مطلق بادشاہ کے پاس ہوں گے اور جو ان کے بر خلاف کافرو مشرک ہوں گے وہ ابدی سزا میں رہیں گے پس یہ نتیجہ ہوگا اس فیصلہ کا جو اللہ تعالیٰ اپنے فرمانبردار اور نافرمان بندوں میں کرے گا۔