سورة القمر - آیت 43

أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُولَٰئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(اے اہل مکہ!) کیا تمہارے کافر ان لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے آسمانی کتابوں میں نجات لکھ [٣٠] دی گئی ہے؟

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

بھلا تم کفار لوگ جو عرب کے باشندے احکام الٰہیہ سے انکار کرتے ہو۔ ان گذشتہ لوگوں سے اچھے ہو۔ کہ جن گناہوں پر ان کو مواخذہ ہوا تمہیں معاف ہوں یا کیا باوجود تمہاری بدکاریوں کے الہامی نوشتوں میں تمہاری بریت تحریر ہوچکی ہے اگر ہے تو دعویٰ کا ثبوت دو۔ اگر نہیں تو پھر تم کو خوف کرنا چاہیے کہ بدکاریوں اور شرارتوں کا نتیجہ بھگتو گے