سورة القمر - آیت 40

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ہم نے اس قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لئے آسان بنا دیا ہے۔ پھر کیا ہے کوئی نصیحت ماننے والا ؟

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ سب واقعات تاریخی ہیں جو گوش حق شنو کے لئے باعث ہدایت ہیں۔ لیکن ہم نے تم عربوں کو ان تاریخی واقعات کا محتاج نہیں رکھا بلکہ احکام شرعیہ قرآن مجید میں صاف صاف بیان کر دئیے ہیں اور ہم نے نصیحت کے لئے قرآن کو آسان کیا ہے کیا کوئی اس سے نصیحت پانے والا ہے۔