سورة القمر - آیت 34

إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّا آلَ لُوطٍ ۖ نَّجَّيْنَاهُم بِسَحَرٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

تو ہم نے ان پر پتھر برسائے مگر لوط کے گھر والوں کو ہم نے سحری کے وقت بچا کر نکال [٢٥] دیا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پس پھر ہم (اللہ) نے ان پر خوب پتھرائو کیا۔ جس سے دے سب کے سب تباہ ہوگئے۔ مگر لوط کے اتباع کو ہم (اللہ) نے صبح کے وقت اپنی مہربانی سے بچا لیا ان کو ذرہ آنچ نہ آنے پائی۔