سورة القمر - آیت 32
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ہم نے اس قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لئے آسان بنا دیا ہے۔ پھر کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا ؟
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ایسے لوگوں کے واقعات ہم نے بغرض نصیحت بتائے ہیں اور اسی لئے ہم (اللہ) نے قرآن مجید کو بغرض نصیحت آسان کیا ہے۔ کیا تم میں سے کوئی نصیحت پانے والا ہے؟