سورة القمر - آیت 24
فَقَالُوا أَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهُ إِنَّا إِذًا لَّفِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ کہنے لگے : کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک اکیلے آدمی کی پیروی کرنے لگیں؟ تب تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑ گئے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
وہ اس تکذیب کے عذر میں کہتے تھے کیا ہم ایسے ہی گئے گذرے ہیں کہ اپنے میں سے ایک آدمی (صالح علیہ السلام) کی پیروی کریں جس کے پاس سوائے دعویٰ نبوت کے کوئی مزید بات نہیں۔ یقینا اگر ہم نے ایسا کیا تو ہم بڑی گمراہی میں اور گمراہی کے نتیجے کے وقت سخت عذاب میں مبتلا ہوں گے