سورة القمر - آیت 19

إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِي يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ہم نے ایک منحوس [١٨] دن میں ان پر سناٹے کی آندھی چھوڑ دی جو مسلسل چلتی رہی

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

سنو ! ہم نے ایک برے وقت میں ان پر بڑی تیز ہوا بھیجی