سورة القمر - آیت 16

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر (دیکھ لو) میرا عذاب کیسا تھا اور میری تنبیہات کیسی تھیں؟۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پھر جانے کہ میرا عذاب اور ڈر کیسا سخت ہوا جو میں نے نوح نبی سے وعدہ کیا تھا اور حرف حرف پورا ہوا