سورة القمر - آیت 15
وَلَقَد تَّرَكْنَاهَا آيَةً فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اس کشتی کو ہم نے ایک نشانی [١٦] بنا کر چھوڑ دیا۔ پھر کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا ؟
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور ہم نے اس بیڑی کو اور اس کے واقعہ کو دنیا کے لئے نشان قدرت اور علامت نبوت بنایا پس ہے کوئی نصیحت پانیوالا ؟ جو اس واقعہ سے نصیحت پائے