سورة النجم - آیت 40
وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور یہ کہ اس کی کوشش، جلد [٢٩] ہی دیکھی جائے گی
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(40۔41) اور یہ بھی ان میں درج ہے کہ انسان اپنی کوشش کے نتائج دیکھ لے گا۔ پھر اپنے کئے کا پورا پورا بدلہ پائے گا اور یہ بھی ان کتب میں درج ہے۔ کہ سب چیزوں کی نقل وحرکت کی انتہا تمہارے پروردگار کی ذات پر ہے۔ سلسلہ کائنات میں گو ایک کڑی دوسری سے وابستہ ہے مگر درحقیقت سب کڑیاں اللہ کی ذات سے وابستہ ہیں بالکل اس طرح جیسے ریل گاڑیاں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں مگر سب کی سب آخرکار انجن سے وابستہ ہیں اس لئے اللہ کی ذات سب کا سہارا اور سارے سلسلہ کائنات کی علت العلل ہے اسی لئے کہا گیا ہے ؎ اوچو جان ست وجہاں چوں کالبد کالبد ازوے پذیر آلبد