قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن كَانَ مِنْ عِندِ اللَّهِ وَكَفَرْتُم بِهِ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِّن بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَىٰ مِثْلِهِ فَآمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
آپ ان سے کہئے : ''بھلا دیکھو، اگر یہ (قرآن) اللہ ہی کی طرف سے ہو اور تم نے اس کا انکار کردیا اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ نے ایسی ہی گواہی بھی دے دی [١٤] چنانچہ وہ تو ایمان لے آیا اور تم اکڑ بیٹھے؟ (تو تمہارا کیا انجام ہوگا ؟) بلاشبہ اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔
باوجود اس کے تم لوگ میری نہ سنو تو بھلا بتلائو تو سہی اگر یہ قرآن مجید اللہ کی طرف سے ہوجیسا کہ میرا دعوٰی ہے اور تم لوگ اس سے منکر ہو اور بنی اسرائیل میں سے معتبر علمدار گواہ اس کی شہادت دے کر ایمان لا چکے اور تم اکڑے رہے تو بتائو تمہارا کیا حال ہوگا۔ یہی کہ تم لوگ اللہ کے ہاں ظالم ٹھہرو گے اور اللہ ظالموں کی قوم کو ہرگز ہدایت نہیں دیا کرتا۔ پھر تم سوچ لو کہ اللہ کے ہاں معتوب ہونا تم کو کیا فائدہ دے گا؟