سورة الصافات - آیت 77
وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور صرف انہی [٤٥] کی اولاد کو باقی رکھا
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور اس قوم میں سے اس نوح کے اتباع ہی کو باقی رکھا اور اس کے مخالفوں کو نیست ونابود کردیا