سورة الصافات - آیت 37

بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

حالانکہ وہ (رسول) حق لے کر آیا اور اس نے رسولوں [٢٠] کی تصدیق کی تھی

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

نبی کو شاعر اس لئے نہ کہتے تھے کہ وہ شعر گو ہے بلکہ وہ اپنے خیال میں نبی کی تعلیم کو شاعروں کے وہمی خیالات جیسے جانتے ہیں حالانکہ وہ ایسا نہیں بلکہ وہ نبی سچی تعلیم لایا اور اس نے بحکم الٰہی سب برگزیدوں اور رسولوں کی تصدیق کی ہے اس لئے ہر طرح سے راست باز اور راست بازوں کا دوست ہے