سورة الصافات - آیت 35
إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
انہیں جب یہ کہا جاتا ہے کہ ’’اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں‘‘ تو وہ اکڑ [١٨] بیٹھتے تھے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ایسے مجرموں کی علامت یہ ہے کہ جب ان لوگوں کو کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں یعنی لا الہ الا اللہ کی تعلیم دی جاتی ہے تو وہ لوگ بگڑ کر اکڑ بیٹھتے ہیں کہ ہیں ؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ سب دنیا کا معبود ایک ہی ہو ؟