سورة الصافات - آیت 33
فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آج کے دن وہ سب (کمزور اور بڑے لوگ) عذاب میں برابر کے شریک ہوں گے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس اس گفتگو سے تم لوگ جو ان کی گفتگو سن چکے ہو سمجھ گئے ہو گے کہ اس کا نتیجہ یقینی یہ ہوگا کہ بے شک وہ گمراہ اور گمراہ کرنے والے اس روز عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں گے