سورة الصافات - آیت 30

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ہمارا تم پر کچھ زور [١٧] بھی نہیں تھا بلکہ تم خود سرکش تھے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ کیا بات ہے کہ کوئی تم سے کہ دے کہ میں اللہ ہوں تو تم لوگ اس سے نہ پوچھو کہ اللہئی کی کونسی علامت تجھ میں ہے ایسا کرنا تو ان ہی لوگوں کا کام ہے جو اللہ کو نہ جانتے ہوں۔ ورنہ ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا۔ بلکہ تم خود سرکش بدمعاش لوگ تھے