سورة الصافات - آیت 29
قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(بڑے لوگ) کہیں گے۔ (بات یوں نہیں) بلکہ تم خود ہی ایمان لانے والے نہیں تھے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
وہ ان کے گرو اور جھوٹے پیر کہیں گے کہ میاں بلکہ اصل بات تو یہ تھی کہ تم لوگوں کو اللہ پر ایمان نہ تھا۔ ورنہ ہمارے خالی خولی زبانی دعاوی میں کیوں پھنستے۔ تم میں ایمان ہوتا تو تم اتنا ضرور سوچتے کہ ہمارے دعوے کہاں تک سچے ہیں۔