سورة الصافات - آیت 20
وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور کہیں [١٢] گے : ’’ہائے ہماری بدبختی! یہ تو جزا و سزا کا دن ہے‘‘
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور کہیں گے کہ ہائے ہماری کمبختی یہ تو انصاف کا دن ہے اوہو ہمارا اعمالنامہ تو ایسے کاموں سے بالکل خالی ہے جن کی وجہ سے نجات مل سکے