سورة الصافات - آیت 16
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بھلا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے تو کیا پھر ہم دوبارہ اٹھائے جائیں گے؟
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یہ کیسی بہکی بہکی باتیں ہیں کہ ہم مر کر اٹھیں گے یہ بھی کہتے ہیں کہ بھلا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہم دوبارہ پھر جئیں گے ؟