سورة الصافات - آیت 5
رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جو آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے اور ان چیزوں کا بھی جو ان دونوں کے درمیان ہیں اور مشرقوں [٣] کا بھی پروردگار ہے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
آسمانوں زمینوں اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کا وہی رب ہے۔ دنیا کی تمام مطالع کا اور مطالع کے پاس رہنے والی مخلوق کا پروردگار بھی وہی ہے