وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنتُم بَشَرٌ تَنتَشِرُونَ
اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے تمہیں مٹی [١٧] سے پیدا کیا۔ پھر اب تم ایک انسان ہو جو ہر جگہ پھیل رہے ہو۔
(20۔27) اور اگر تم کو اس امر میں شک ہو کہ قیامت کا ثبوت کیا ہے تو سنو ! اس کی قدرت کے نشانات تو کئی ایک ہیں ان میں سے ایک نشان یہ بھی ہے کہ اس نے تم کو یعنی تمہارے باپ آدم کو مٹی سے پیدا کیا اس کے بعد اب تم انسان ہو کر ادھر ادھر پھیلے ہوئے ہو کیا اس کی قدرت کا یہ نشان کافی نہیں اور سنو اس کی قدرت کے نشانوں میں سے یہ بھی ایک نشان ہے کہ اس نے تمہاری جنس سے تمہارے لئے بیویاں پیدا کی ہیں تاکہ تم ان کے ساتھ انس حاصل کرو اور تمہارے تجرد کی وحشت دور ہو اسی لئے اس نے تم (میاں بیوی) میں پیار اور رحم پیدا کیا ہے کہ بیوی کو خاوند سے انس ہے اور خاوند کو بیوی کی محبت غرض وہ اس کا دلدادہ ہے تو یہ اس پر فریفتہ بے شک اس واقعہ میں فکر کرنے والی قوم کیلئے بہت سے نشان ہیں اور سنو ! اس کی قدرت کے نشانوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش ہے اور تمہاری زبانوں یعنی لغات اور شکلوں کی رنگتوں کا اختلاف یہی ہے اس کی کمال قدرت کی دلیل ہے کہ باوجود یہ کہ تم لاکھوں بلکہ کروڑوں انسان دنیا میں بستے ہو مگر کیا مجال کہ دو آدمی بھی ایک دوسرے سے بالکل ایسے مل جائیں کہ ان میں کسی طرح کا امتیاز نہ رہے بے شک اس امر میں علمو الوں کے لئے بہت سے نشان ہیں