سورة العنكبوت - آیت 46
وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ ۖ وَقُولُوا آمَنَّا بِالَّذِي أُنزِلَ إِلَيْنَا وَأُنزِلَ إِلَيْكُمْ وَإِلَٰهُنَا وَإِلَٰهُكُمْ وَاحِدٌ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(اے مسلمانو!) اہل کتاب سے جھگڑا نہ کرو مگر ایسے طریق [٧٦] سے جو بہتر ہو۔ اور صرف انھیں سے جھگڑا کرو جو ان میں سے بے انصاف [٧٧] ہیں اور ان سے یوں کہو کہ : ہم تو اس پر بھی ایمان لاتے ہیں جو ہماری طرف نازل کی گئی اور اس پر بھی جو تمہاری طرف نازل کی گئی اور ہمارا اور تمہارا الٰہ [٧٨] ایک ہی ہے اور ہم اس کے فرمانبردار ہیں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔