سورة الفرقان - آیت 76
خَالِدِينَ فِيهَا ۚ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے کیا ہی اچھی جائے قرار [٩٤] اور قیام گاہ ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ان بہشتوں میں وہ ہمیشہ رہیں گے جو بہت ہی اچھا ٹھکانہ اور بہت ہی موزوں جگہ ہے لیکن یہ سب انہی لوگوں کیلئے ہے جو اللہ واحد کی عبادت کرتے ہیں اسی سے حاجات چاہتے ہیں کیونکہ وہ مالک ہے اور وہ بندے ہیں بندے اپنے مالک کے ہو کر رہیں گے تو عزت پاویں گے نہیں تو ذلیل ہوں گے اسی لئے کسی اہل دل نے کہا ہے اپنے بندوں سے جو چاہو بیداد کرو پر کہیں دل میں نہ آجائے کہ آزاد کرو