سورة الفرقان - آیت 74
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جو دعا کرتے ہیں کہ : پروردگار! ہمیں اپنی بیویوں اور اولاد (92) کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور اللہ کے نیک بندے وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار ہمارے حال پر بھی رحم فرما مگر ہماری درخواست یہ بھی ہے کہ ہم کو ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عنایت کر یعنی وہ ایسے نیک بختی کے کام کریں کہ ہمیں راحت جان ہو اور ہم سب گھرانے کو نیک بختی میں ایسا درجہ مرحمت فرما کہ ہم کو متقیوں کا امام بنا یعنی اعلیٰ درجہ