سورة الفرقان - آیت 73
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جب انھیں اپنے رب کی آیات سے نصیحت کی جاتی ہے تو ان پر اندھے اور بہرے [٩0] ہو کر نہیں گرتے (بلکہ ان کا گہرا اثر (91) قبول کرتے ہیں)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور رحمان کے نیک بندے وہ لوگ ہیں کہ جب ان کو پروردگار کے احکام سے ہدایت کی جائے تو بہرے اور اندھے ہو کر ان پر نہیں گرتے یعنی ایسی طرح سے نہیں سنتے کہ گویا سنا ہی نہیں بلکہ ایسی طرح سے سنتے ہیں کہ ان پر عمل بھی کریں