سورة الفرقان - آیت 69
يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
قیامت کے دن اس کا عذاب دگنا [٨٦] کردیا جائے گا اور ذلیل ہو کر اس میں ہمیشہ کے لئے پڑا رہے گا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
قیامت کے روز بسبب شرک کفر کے ہر ایک گناہ پر مومن گناہ گاروں کی نسبت سے اس کو دگنا عذاب ہوگا اور وہ اس میں ہمیشہ کیلئے ذلل و خوار رہے گا