سورة الفرقان - آیت 43

أَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَٰهَهُ هَوَاهُ أَفَأَنتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

بھلا آپ نے اس شخص کے حال پر غور کیا جس نے اپنی خواہش کو ہی الٰہ [٥٥] بنا رکھا ہے؟ ایسے شخص کو (راہ راست پر لانے) کے آپ ذمہ دار بن سکتے ہیں؟

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

کیا تو نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جنہوں نے اپنا معبود اپنی خواہش نفسانی کو بنا رکھا ہو جو جی میں آیا کرلیا خواہ شریعت اور عقل اجازت دے یا نہ دے محض اپنی مرضی کے بندے ہیں نہ کسی نبی کے نہ کسی ولی کے تابع اے نبی تو نے ایسے لوگ اگر نہ دیکھے ہوں تو ان کو دیکھ لے تو کیا ایسے لوگوں کا تو ذمہ دار ہوگا ہرگز نہیں تجھے ان سے کیا مطلب جو چاہیں کریں اپنا سر کھائیں جھک ماریں