سورة الفرقان - آیت 39
وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْأَمْثَالَ ۖ وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ان میں ہر ایک کے لئے ہم نے (پہلے تباہ شدہ قوموں کی) مثالیں [٥١] بیان کرکے سمجھایا آخر ان سب کا نام و نشان تک مٹا دیا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور ہر ایک کیلئے مثالیں بتلائیں اور طرح طرح سے سمجھایا مگر وہ کسی طرح نہ مانے آخر کار ہمارا غضب بھڑکا اور ہم نے سب کا ستیاناس کردیا