سورة الفرقان - آیت 36

فَقُلْنَا اذْهَبَا إِلَى الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَدَمَّرْنَاهُمْ تَدْمِيرًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور ان سے کہا : اس قوم کی طرف جاؤ، جنہوں نے ہماری آیات [٤٧] کو جھٹلا دیا ہے بالاخر ہم نے انھیں تہس نہس کردیا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پھر ہم نے دونوں کو کہا جائو اس قوم کی طرف جنہوں نے ہمارے حکموں کو نہیں مانا یعنی فرعون اور اس کی قوم کی طرف چنانچہ وہ گئے جن کا مختصر قصہ یہ ہے کہ وہ آخر تک تکذیب ہی پر اڑے رہے پس ہم نے ان سب کو تباہ کردیا